19 اپریل، 2017، 12:38 PM

بابری مسجد شہید کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کیخلاف کیس بحال

بابری مسجد شہید کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کیخلاف کیس بحال

ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد شہید کرنے کی سازش میں شامل بی جے پی رہنماؤں کیخلاف کیس بحال کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد شہید کرنے کی سازش میں شامل بی جے پی رہنماؤں کیخلاف کیس بحال کردیا ہے۔  ہندوستانی سپریم کورٹ نے ایل کے ایڈوانی کے خلاف سی بی آئی کی اپیل بحال کردی، جس کے تحت ایڈوانی سمیت بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سازش کے الزامات بحال ہوگئےتاہم کلیان سنگھ کےگورنر رہنےتک ان کےخلاف کیس رجسٹرنہیں کیاجائے گا۔ عدالت نے بابری مسجد کیس 4 ہفتے میں رائےبریلی سےلکھنو منتقل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
ہندوستانی  سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ معمول کےحالات میں بابری مسجد مقدمے کے دوران کوئی التوا نہیں ہوگا، اس مقدمے کے کسی جج کو ٹرانسفرنہیں کیا جائے گا۔

News ID 1871911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha